Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا اور ورثا سے اظہار تعزیت کیا۔

شہباز شریف نے کہا پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے راستے میں آہنی دیوار ہیں، پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

ادھر وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، مسلح افواج دہشت گردوں کے قلع قمع کیلئے پرعزم ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والوں کا تعاقب کرکے انہیں انجام تک پہنچایا جائے۔