Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم کا ریور راوی اربن پروجیکٹ پر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا ریور راوی اربن پروجیکٹ پر فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
January 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ریور راوی اربن پروجیکٹ پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

عمران خان نے لاہور کا کیا۔ عثمان بزدار نے صوبے کے امور پر بریفنگ دی۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس منصوبے کے آغاز کا بتایا جس کی وزیراعظم نے تعریف کی۔ وزیر اعلی نے مختلف محکموں میں اصلاحات، نیا پاکستان صحت کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے بھی بریف کیا۔ وزیراعظم نے حکومتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی، کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔ عوام دوست منصوبوں سے عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے

وزیر اعظم عمران خان نے راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر انتظام رکھ جھوک کی سائٹ کا معائنہ کیا۔ وزیرِ اعظم کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی کہ منصوبے کے پہلے فیز میں 24 ارب کی سرمایہ کاری ہوئی۔ منصوبہ لاہور کے وسط میں بین الاقوامی معیار کے کاروباری مرکز و رہائش کی سہولیات فراہم کرے گا۔ اسکے علاوہ ماحولیاتی تحفظ، گرین روف، اربن پارکس اور برساتی پانی کو ذخیرہ کرکے استعمال میں لانے جیسے اقدامات بھی منصوبے کا حصہ ہیں۔ منصوبے میں بابِ پاکستان منصوبے کی تکمیل اور والٹن ائیرپورٹ کی منتقلی بھی شامل ہے۔

رکھ جھوک جنگل شیخو پورہ میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا راوی پر کوئی ہاؤسنگ سوسائٹی نہیں۔ نیا شہرآباد کرنے جارہے ہیں۔ اس پروجیکٹ سے نئی نوکریاں پیدا ہوں گی۔ سرمایہ کاری آئے گی۔ اسلام آباد کے بعد یہ دوسرا شہر ہے جو پلاننگ سے بننے جا رہا ہے۔ اس منصوبے سے راوی کو محفوظ بنایا جائے گا۔