وزیراعظم کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہارتشکر

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں نیا ریکارڈ قائم کرنے پر اوورسیز پاکستانیوں سے اظہارتشکر کیا۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم نے لکھا گزشتہ روز روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں سب سے زیادہ57 ملین ڈالر جمع کرائے گئے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کا حجم 4.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اوور سیزپاکستانی ہمیشہ غیرملکی زرمبادلہ سے ملکی معیشت کی بہتری میں کردار ادا کرتے ہیں۔
Our government stands firmly behind Roshan Digital Account scheme. Happy that yesterday State Bank received $57 million the largest inflow in a day ever. We have now crossed $4.5 billion in total deposits. I thank overseas Pakistanis for reposing their trust in the motherland.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) June 22, 2022