Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کا پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم

وزیراعظم کا پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم
June 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فاٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا، قوم کو مبارک دی۔

وزیراعظم  نے کہا الحمدللہ، وائٹ لسٹ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں، سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں۔ وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ فاٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔ اسی جذبے سے پاکستان کی معاشی بحالی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔

ادھر وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے اکتوبر تک پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا جائے گا۔ فیٹف نے تمام اقدامات کو غیر مشروط مان لیا۔ اب ایف اے ٹی ایف اپنی ٹیم پاکستان بھیجے گا۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا  فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان کی تکمیل کو سراہا۔ پاکستانی کاوشوں کو تسلیم کر کے آن سائٹ دورے کی اجازت دی۔ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے یہ آخری قدم ہے۔