Tuesday, May 7, 2024

وزیراعظم کا 28 ارب روپے ماہانہ کے ریلیف پیکیج کا اعلان

وزیراعظم کا 28 ارب روپے ماہانہ کے ریلیف پیکیج کا اعلان
May 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شباز شریف نے 28 ارب روپے ماہانہ کے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔

غریب عوام کو فوری طور پر دو ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 400 روپے میں ملے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے سارا ملبہ سابق حکومت پر ڈال دیا۔ ملکی معیشت  کی تباہ حالی، ڈالر کی قیمت سمیت تمام حالات کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیا۔ شہبازشریف ایک بار پھر امریکی سائفر پر بات کرنا نہ بھولے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جس ذمہ داری کے لیے مجھے منتخب کیا گیا، وہ میرے لیے اعزاز ہے۔ وزیراعظم کا منصب سنبھالنا کسی کڑے امتحان سے کم نہیں ہے۔ میں اپنے قائد نوازشریف اور جماعتوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے اعتماد کیا۔

، شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا ایک کروڑ 40 لاکھ گھرانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔ یہ گھرانے ساڑھے 8 کروڑ افراد  سے زائد بنتے ہیں۔ ریلیف پیکیج کے 2 ہزار بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی امداد کے علاوہ ہیں۔ آئندہ بجٹ میں بھی ریلیف پیکیج کو شامل کیا جائے گا۔