Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے، انکی تقریر بند ہونی چاہئے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم اپنی اکثریت کھو بیٹھے، انکی تقریر بند ہونی چاہئے، مریم اورنگزیب
March 24, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ترجمان نون لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے وزیراعظم عمران خان اپنی اکثریت کھو بیٹھے، انکی تقریر بند ہونی چاہئے۔

 اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا عوام گالی دینے والے کےساتھ کھڑی نہیں ہو گی۔ حق اور سچ کے لیکچر دینے کے بجائے پارلیمان کے اندر ووٹنگ کراؤ۔ ہر ارکان اسمبلی پارلیمنٹ جائے گا۔ اس کو کوئی نہیں روک سکتا۔ عمران خان نے مدینہ کی ریاست کا نام استعمال کرکے سیاست چمکائی۔ اپنی کشمیر فروشی کو امر بالمعروف کا نام دے رہے ہو۔ اب ان کرائے کے ترجمان کے ذریعے قوم کو گمراہ کیا جارہا ہے۔ عمران خان نے قوم کو باون ہزار ارب کا مقروض کیا۔ پی ٹی آئی کے ساڑھے تین سال میں چینی کو لوٹا گیا۔ پاکستان کی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔ آپ کو اتحادی اس لیے چھوڑ رہے ہیں کہ وہ اپنے حلقوں میں عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے۔

ترجمان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا پاکستان کی عوام کو غریب عمران خان نے کیا ہے۔ پہلے کرپشن کا گھناؤنا مذاق کیا، ہارس ٹریڈنگ کی بات کرتے ہو۔ جو جھوٹ تم نے عوام کے ساتھ بولے ہیں وہ سب سامنے آ جائیں گے۔ ساڑھے 3 سال سے اقتدار سے چمٹا شخص ملک میں مہنگائی کا طوفان لے آیا۔