Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی

وزیراعظم اور صدر یو اے ای کا ٹیلیفونک رابطہ، ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی
July 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاک امارات دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اماراتی صدر اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان کے امن، سلامتی، خوشحالی کے لیے دعا کی۔