Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی کی ملاقات، ملکی سیاسی ومعاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
May 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کی ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم اور خالد مقبول صدیقی نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو اور تفصیلی مشاورت کی۔ وزیرِ اعظم نے حکومتی اصلاحات کے نفاذ میں اتحادی جماعتوں کے تعاون کا خیر مقدم کیا۔

خالد مقبول صدیقی کا فلاحی منصوبوں کو حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل کرنے پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کی ہدایت پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم شام کو آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن سے بھی ملاقاتیں کریں گے، لندن اجلاس میں فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے۔