Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم اور کابینہ ارکان بیوروکریٹس پر برس پڑے، سخت کاروائی کا فیصلہ

وزیراعظم اور کابینہ ارکان بیوروکریٹس پر برس پڑے، سخت کاروائی کا فیصلہ
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ارکان بیوروکریٹس پر برس پڑے اور سخت کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔

کابینہ ارکان کا کہنا تھا کہ نااہل بیوروکریٹس اور افسران کے باعث حکومت کے مسائل میں اضافہ ہوا۔ اہم وزارتوں میں ہائبرڈ سسٹم کے ذریعے نجی شعبے سے ماہرین تعینات کیے جائیں تو شاید کچھ بہتری آئی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ دوسال گزر گئے لیکن گریڈ 17 سے 21 کے 83 افسران کو فارغ کرنے کے احکامات کیوں جاری نہیں ہوئے۔ وزیراعظم نے پرنسپل سیکرٹری کو متعقلہ 10 وزارتوں کے سیکرٹریز کو طلب کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔

معاون خصوصی شہزاد ارباب نے کہا پیٹرولیم، ایوی ایشن، صحت، نجکاری، انسانی حقوق اور بین الصوبائی رابطہ سمیت ان دس وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز نے افسران کے خلاف کارروائی کیلئے اجلاس تک نہیں بلایا۔