Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سول تنصیبات پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے کی مذمت

وزیراعظم اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، سول تنصیبات پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے کی مذمت
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیراعظم نے ابوظہبی میں سول تنصیبات پر حوثی باغیوں کے دہشت گرد حملے کی مذمت کی۔

وزیر اعظم نے حملے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ متحدہ عرب امارات کی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے کہا اس طرح کے حملوں کو جائز قرار نہیں دیا جا سکتا اور ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا جا سکتا ہے، جو علاقائی امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔

ابوظہبی کے ولی عہد نے حمایت کے بھرپور اظہار پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ محمد بن زید نے المناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔