Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے پانچ وزرا برطرف کر دیئے

وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے پانچ وزرا برطرف کر دیئے
April 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے پانچ وزرا کو برطرف کر دیا۔

وزیر اعظم ہاوس کے مطابق برطرف کئے جانیوالے وزرا میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس ، عبد الماجد خان ، علی شان سونی ، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوس کے مطابق وزراء کو بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف چند روز قبل وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی ہے جس  پر 25 اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں تحریک انصاف کے 24 اراکین شامل ہیں۔ درخواست گزاروں کی جانب سے متبادل وزیر اعظم کیلئے سردار تنویر الیاس کا نام تجویز کیا گیا ہے۔ اسپیکر قانون ساز اسبملی نے اجلاس 15 اپریل کو طلب کیا ہے۔