Friday, April 26, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے وزیراعظم کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا
March 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عثمان بزدار نے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کیلئے عمران خان اہم ہے منصب نہیں۔ کہا کہ پرویزالہٰی نے وزیراعظم کی حمایت کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے چودھری پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ باقی اتحادیوں کی طرف سے بھی اچھی خبریں آنے ہی والی ہیں، ایم کیو ایم پاکستان بھی جلد اپنا فیصلہ کرلے گی۔ جب وقت آئے گا تو اتحادی ہمارے ساتھ دیں گے۔