Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی
April 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد غیرمؤثر ہوگئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد ایوان کا عہدہ خالی ہوگیا۔ عثمان بزدار کے استعفے کے بعد اپوزیشن کی جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد غیر موثر ہو گئی۔

کل صبح گیارہ بجے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں قائد ایوان کے انتخاب کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔