Saturday, May 4, 2024

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم تشدد واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم تشدد واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی
January 27, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم کیو ایم تشدد واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی کے ساتھ اجلاس کیا، گذشتہ روز کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ سیکرٹری داخلہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، آئی جی سندھ بھی شامل ہیں۔ انکوائری کمیٹی میں جس کے خلاف بھی زیادتی کے ثبوت ملے تو اسکے خلاف ایکشن ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق کو ٹیلفون کیا۔ کل کے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ کہا کہ اس قسم کے واقعات کسی صورت نہیں ہونے چاہئیں، سیاسی اختلافات کا حل بات چیت اور سیاسی طریقے سے حل کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ اور امین الحق کے درمیان اتفاق ہوا کہ اس واقعہ کو لسانیت کا رنگ نہیں دیا جائے گا۔

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق واقعہ میں کوئی جاں بحق ہوا ہے تو پوسٹ مارٹم کرانے پر مشاورت کی گئی۔ وزیراعلی نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کرنے سے موت کا جو بھی سبب ہوگا وہ سامنے آجائے گا۔

ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں میں آئندہ اس قسم کے صورتحال پیدا نہ کرنے پر اتفاق ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے امین الحق کو نئے بلدیاتی قانون پر بات چیت کرنے کی پیشکش کی۔ امین الحق نے کہا کہ پارٹی سے مشاورت کرکے وہ جواب دیں گے۔

واقعے کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی گئی، جاں بحق کارکن محمد اسلم آٹھ بجے تک پریس کلب کے اطراف موجود تھے، دس بج کر چالیس منٹ کے قریب ایف بی ایریا کارڈیو اسپتال لایا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے رہنماء ایم کیوایم امین الحق کو بھی ٹیلی فون کیا، واقعے پر اظہارافسوس کیا۔ بولے کہ جس کے خلاف بھی زیادتی کے ثبوت ملے ایکشن لیں گے، جاں بحق کارکن کا پوسٹ مارٹم کرانے کا بھی کہا۔