Wednesday, May 1, 2024

وزیراعلی پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، سیاسی امور اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال

وزیراعلی پنجاب سے شیخ رشید احمد کی ملاقات، سیاسی امور اور تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال
March 24, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سیاسی امور، امن عامہ کی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

عثمان بزدار اور شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کو بڑا سرپرائز ملے گا۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کامیاب او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو مبارکباد دی، کہا صوبے میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار وزیراعظم عمران خان کے فرنٹ لائن سولجر ہیں۔ قانون ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ن لیگ لانگ مارچ کا شیڈول فراہم کرے۔