Wednesday, April 24, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کی اٹک میں وین الٹنے سے شہید پولیس اہلکار کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی

وزیراعلیٰ پنجاب کی اٹک میں وین الٹنے سے شہید پولیس اہلکار کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت کی
May 27, 2022 ویب ڈیسک

سیالکوٹ (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پی ٹی آئی کے مارچ کے دوران اٹک میں وین الٹنے سے شہید پولیس اہلکار کے گھر کا دورہ کیا۔ اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

حمزہ شہباز نے گجر کُلہ کے شہید کانسٹیبل محمد جاوید کی اہلیہ،  بچوں اور بھائیوں سے ملاقات کی اوران سے تعزیت اور ہمدردی کی۔ وزیر اعلی نے شہید کی بیٹی اور بیٹوں سے شفقت کا اظہار کیا۔ حمزہ شہباز نے شہید کے بیٹوں کو گلے لگایا۔

میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ شہید کانسٹیبل محمد جاوید کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن حکومت ان کی فیملی کی مکمل دیکھ بھال کرے گی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں 30 روپے کا اضافہ صرف عوام ہی کے لیے مشکل نہیں بلکہ ہمارے دل پر بھی پتھر ہے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے  زیر تعمیر شہابپورہ فلائی اوور کے کام کاجاٸزہ لیا اور اس کی جون تک تکمیل کی ہدایت کی۔