Tuesday, May 7, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کا گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان
May 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔ میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے بڑے اقدامات، گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر مکمل پابندی لگانے اور میٹرو بس سروس کے انفراسٹرکچر کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گریٹر اقبال پارک میں جلسوں پر پابندی لگانے کی اصولی منظوری دے دی۔ لاہور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے گریٹر اقبال میں داخلہ فیس لگانے کی تجویز بھی مسترد کردی۔

اجلاس سے خطاب میں حمزہ شہباز نے سابق دور میں پودوں کے بیج بروقت نہ خریدنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر بورڈ جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، وزیراعلیٰ نے میٹرو بس سروس کا انفراسٹرکچر بحال کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

اجلاس سے خطاب میں کہا کہ میٹرو بس عام آدمی کی سواری ہے جسے سابق دور میں بری طرح نظر انداز کیا گیا، انہوں نے اسٹیشن پر بسوں کی آمد ورفت کے بارے لاؤڈ اسپیکر سے مسافروں کو اپ ڈیٹ رکھنے کا میکنزم وضع کرنے کی ہدایت بھی کی۔

اجلاس میں لاہور میٹرو بس سروس کے امور اور انفراسٹرکچر کی بحالی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا۔