Thursday, June 13, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی قیادت سے تمام مطالبات منوا لئے

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی قیادت سے تمام مطالبات منوا لئے
June 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پیپلز پارٹی قیادت سے تمام مطالبات منوا لئے۔ پیپلزپارٹی گورنر شپ کے بعد وزارتوں کی چوائس سے دستبردار ہونے پر بھی راضی ہو گئی۔

سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کو وزارتوں کی تقسیم کے لیے فری ہینڈ دے دیا۔ پیپلزپارٹی کے وزراء وہی محکمے لیں گے جو وزیراعلی چاہتے ہیں۔ پیپلزپارٹی پنجاب میں ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں سے اپنے امیدوار بھی دستبردار کروائے گی۔ عام انتخابات میں بعض حلقوں میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں نے قابل ذکر ووٹ لئے تھے۔ مکمل دستبرداری پر پارٹی حلقوں میں بددلی پائی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے تشویش ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ بیس حلقوں کے ضمنی الیکشن سے دستبرداری سے پارٹی کو نقصان ہو گا۔ پنجاب کابینہ کے تمام وزراء کے محکموں کا آج باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔