Saturday, May 21, 2022

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانیکی ہدایت
May 1, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز تعطیل کے باوجود وزیراعلیٰ آفس پہنچے اورصوبے میں امن و امان کی صورتحال اور ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اہم اجلاس کی صدارت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزرات اعلیٰ کا منصب سنبھالتے ہی حمزہ شہباز متحرک ہوگئے، حمزہ شہباز چھٹی کے باوجود وزیراعلی آفس پہنچے اور اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، غیر ملکی افراد خصوصاً چینی باشندوں کی سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ عید الفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چاند رات عید اجتماعات کیلئے فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا عوامی نمائندے اپنے اضلاع میں امن عامہ کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کریں عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید پر ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلاامیتاز کارروائی کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ڈیزل کی قلت کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہوا جس میں اجلاس میں ڈیز ل کی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔