Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف لیتے ہی اکھاڑ پچھاڑ شروع

وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف لیتے ہی اکھاڑ پچھاڑ شروع
July 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب کے حلف لیتے ہی اکھاڑپچھاڑ شروع ہو گئی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن رانا عبدالجبار کو بھی پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا۔ دونوں پولیس افسران کو آئی بی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی پی او جھنگ سردار غیاث گل کو بھی پنجاب سے ریلیو کردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق  بلال صدیق کمیانہ اور ڈی پی جھنگ پر پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن میں تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن کو بھی عثمان بزدار کے خلاف کارروائی پر تبدیل کیا گیا۔

ادھر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت  مستعفی ہو گئے۔ شہزاد شوکت نے اپنا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوا دیا۔