Saturday, April 20, 2024

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا محمد حنیف جالندھری کی ملاقات، نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے کے اقدام کو سراہا

وزیراعلیٰ پنجاب سے مولانا محمد حنیف جالندھری کی ملاقات، نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے کے اقدام کو سراہا
August 7, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے مولانا محمد حنیف جالندھری کی ملاقات ہوئی۔ نکاح نامے میں ختم نبوتؐ کے حلف نامے کی شق شامل کرنے کے اقدام کو سراہا۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا متعلقہ محکمے کے نکاح رجسٹرار کو ختم نبوت ﷺ کے حلف نامے والے فارم فراہم کرنے کی ہدایات کر دی ہیں۔ نئے فارم نہ دینے والوں کیخلاف سخت کارروائی جبکہ نیا نکاح فارم استعمال نہ کرنیوالے نکاح رجسٹرار کو 1 ماہ قید اور جرمانہ ہو گا۔

مولانا محمد حنیف جالندھری کا کہنا تھا یہ اقدام انتہائی قابل قدر ہے جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مذہبی رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے پرویز الہی کی سربراہی میں پنجاب حکومت نے بہترین اقدامات کئے ہیں۔

چودھری پرویز الہی کا مزید کہنا تھا یوم عاشور کے موقع پر مذہبی رواداری کے فروغ کیلئے علماء اکرام کا کردار قابل ستائش ہے۔ علماء کرام کے تعاون اور حکومتی اقدامات کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعلی پنجاب سے سیالکوٹ سے رکن پنجاب اسمبلی احسن سلیم بریار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا ووٹ کو عزت دو کا کھوکھلا نعرہ اپنی موت آپ مرچکا ہے۔ عوام نے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم اے کی منفی سیاست کو دفن کر دیا۔