وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی

پشاور (92 نیوز) - وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی۔
اپوزیشن کے 47 ارکان نے تحریک عدم اعتماد سیکرٹری کے پی اسمبلی کے پاس جمع کرائی۔ عدم اعتماد پر 20 سے زائد اپوزیشن ارکان کے دستخط موجود ہیں۔
عدم اعتماد کی تحریک اے این پی کے سردار بابک، خوشدل خان کے علاوہ پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے جمع کرائی گئی۔