لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف سے سابق صدر آصف علی زرداری نے ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال پر مشاورت کی۔
اتحادی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم پرمکمل اعتماد کااظہار کیا، معیشت کو درپیش مسائل سے نکالنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیاگیا۔
اتحادی جماعتوں کی جانب سے حکومت کے عوامی فلاح کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔
ملاقات میں پیپلزپارٹی کے رہنما سلیم مانڈوی والا، جلال فاروق، جمیل احمد، رخشانہ اورلیاقت علی شریک ہوئے۔
اس موقع پر رانا ثناء اللہ، ایاز صادق ،مفتاح اسماعیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔