لاہور (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔
وزیراعظم نے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اچھرہ، مزنگ اور سمن آباد میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے مرحوم رہنما پرویز ملک کی رہائشگاہ بھی پہنچے جہاں انکی اہلیہ شائستہ پرویز ملک اور اہلخانہ سے ملاقات کی۔ شہباز شریف نے پرویز ملک کے صاحبزادے علی پرویز ملک سے بھی ملاقات کی۔