Friday, April 26, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک

وزیراعظم شہباز شریف کی حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک
July 8, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کی۔

اپنے ٹویٹر پیغام میں شہباز شریف نے لکھا اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے۔ ہمیں بحثیت قوم کو معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ رب کریم کے حضور عالم انسانیت پر اس کے رحم، امت مسلمہ کے اتحاد، ترقی و خوش حالی، وباؤں اور امراض سے نجات کی دعا کرتے ہیں۔