Sunday, April 28, 2024

لاہور : سابق کرکٹر وسیم اکرم کی شوگر سے آگاہی واک میں شرکت

لاہور : سابق کرکٹر وسیم اکرم کی شوگر سے آگاہی واک میں شرکت
November 15, 2016
لاہور (92نیوز) ذیابیطس کے عالمی دن کے حوالے سے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں آگاہی واک۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ شوگر کے بڑھتے مرض پر قابو پانے کے لیے سادہ طرز زندگی اپنانا ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے حوالے سے آگاہی واک میں شرکت کے بعد سیمینار کے شرکا سے خطاب اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انہیں انتیس سال کی عمر میں شوگر کا مرض لاحق ہوا مگر پھر بھی انہوں نے دو سو سے زائد میچ کھیلے اور اعلیٰ کارکردگی بھی دکھائی۔ انہوں نے کہاکہ شوگرکا مریض خود ہی اپنا بہترین معالج ہوتا ہے۔ اس مرض سے بچنے کے لیے اپنی خوراک میں سبزیوں کو شامل کرنا ہو گا۔ وسیم اکرم نے قومی کر کٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ ویسٹ انڈیزسے جیتنے کے باوجود پاکستان ٹیم کی کارکردگی کا کیویز کی دیس میں پتہ چلے گا۔ تقریب سے خواجہ سلمان رفیق اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔