Saturday, April 20, 2024

وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزیراعظم کو حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے بریف کیا

وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر نے وزیراعظم کو حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے بریف کیا
December 1, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کی ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں حنا ربانی کھر نے اپنے حالیہ دورۂ افغانستان کے حوالے سے شہباز شریف کو بریف کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا پاکستان ایک پر امن افغانستان کا خواہاں ہے۔ بین الاقوامی برادری افغانستان کی صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ پاکستان افغان بھائی بہنوں کی ہر ممکن مدد اور حمایت جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ وزیرِمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کا وفد نے افغانستان کا دورہ کیا تھا۔ حنا ربانی کھر کا کابل ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا تھا ، افغان عبوری نائب وزیر اقتصادیات عبد الطیف نظاری نے خوش آمدید کہا تھا۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر عبید الرحمان نظامانی بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ طالبان حکومت آنے کے بعد حنا ربانی کھر افغانستان کا دورہ کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون رہنماء ہیں۔