Saturday, April 20, 2024

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلوم برگ کے ڈیفالٹ سے متعلق اعدادوشمار ٹویٹ کردیئے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلوم برگ کے ڈیفالٹ سے متعلق اعدادوشمار ٹویٹ کردیئے
November 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے بلوم برگ کے ڈیفالٹ سے متعلق اعدادوشمار ٹویٹ کردیئے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں بلوم برگ نے ایک سال میں پاکستان کے ڈیفالٹ کے امکانات دس فیصد بتائے ہیں۔ بے ایمان سیاسی رہنما کی جانب سے چند دن قبل ڈیفالٹ کے امکانات ترانوے فیصد بتائے جارہے تھے، پاکستان وقت پر اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا۔

اس سے قبل جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے فنانس ڈویژن میں ملاقات کی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف اقتصادی شعبوں میں تاریخی اور مضبوط دوطرفہ تعلقات ہیں۔

وزیر نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور پاکستان اور چین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کا اظہار کیا۔