Friday, March 29, 2024

وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں ہونگی

وزیرخزانہ اسحاق ڈار امریکا روانہ، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں ہونگی
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارامریکا روانہ ہوگئے، اسحاق ڈار ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیرخزانہ اسحاق کی ان ملاقاتوں کے دوران پاکستان کو 12 ارب ڈالر کے ریلیف پر بات ہوگی۔ ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کل کسی بھی وقت شروع ہو سکتے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق اس سے دو ہفتے قبل لندن سے تقریبا 4 برس بعد وطن واپس لوٹے تھے۔