Thursday, May 2, 2024

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی چینی ہم منصب سے ملاقات، علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو
March 30, 2022 ویب ڈیسک

بیجنگ (92 نیوز) - وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کی چینی ہم منصب اور اسٹیٹ کونسلر وانگ ژی سے ملاقات ہوئی جس میں افغانستان میں امن واستحکام اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ کے مابین افغانستان میں امن و استحکام، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں چین کی مرکزی حیثیت کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے  اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے اتفاق کیا کہ سی پیک فیز II کے اعلی معیار، صنعتی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون، کثیرالجہتی شراکت داری کا مظہر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے ملک میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے اور سی پیک کی افغانستان تک توسیع کے ذریعے علاقائی روابط کو آسان بنانے کے لیے پاکستان، چین کے ساتھ ساتھ افغانستان کے دیگر پڑوسیوں کے درمیان گہرے روابط کے تسلسل پر زور دیا۔