Thursday, April 25, 2024

وزیرخارجہ ساری دنیا گھوم رہے ہیں، جو اپنا صوبہ ڈوبا ہے وہاں جانا نہیں چاہتے، علی زیدی

وزیرخارجہ ساری دنیا گھوم رہے ہیں، جو اپنا صوبہ ڈوبا ہے وہاں جانا نہیں چاہتے، علی زیدی
October 6, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - پی ٹی آئی رہنماء علی زیدی نے کہا کہ وزیرخارجہ ساری دنیا گھوم رہے ہیں اور جو اپنا صوبہ ڈوبا ہے وہاں جانا نہیں چاہتے۔

جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کہا جاتا ہے سندھ میں سیلاب ہے، الیکشن کیلئے پولیس فورس نہیں دے سکتے اور یہی پولیس دھرنا روکنے کیلئے اسلام آباد بھیجنے والے تھے۔

علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان نے استعفے دیئے تھے، یہ کیا بات ہے کہ کسی کا استعفیٰ منظور کرلیتے ہیں اور کسی کا نہیں۔ یہ الیکشن سے بھاگنا نہیں تو اور کیا ہے، ان کو یقین ہے کہ اب ان کی حکومت نہیں آنی۔

پی ٹی آئی رہنماء نے مزید کہا کہ آصف زرداری اسپتال میں ہیں، ان کی صحت کیلئے دعا گو ہوں، آصف زرداری ارکان کی خریدوفروخت کیلئے تو تندرست ہیں۔ سندھ میں 14 سال سے ان کی حکومت ہے لیکن مسائل حل نہیں ہوئے۔