Friday, May 17, 2024

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے گوا پہنچ گئے

وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے گوا پہنچ گئے
May 4, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - پاکستان کے وزیرخارجہ کا بارہ سال بعد دورہ بھارت، بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے گوا پہنچ گئے۔

وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا پاکستانی ہائی کمیشن عملے اور بھارتی حکام نے استقبال کیا، وزیرخارجہ کی بھارتی حکام سے غیررسمی ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا امید ہے شنگھائی تعاون تنظیم فورم کامیاب ہوگا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ سے تعمیری بات چیت ہوگی۔