وزیرخارجہ بلاول بھٹو کا اقوام متحدہ سے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر ایکشن کا مطالبہ

تہران (92 نیوز) - وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ سے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر فوری ایکشن کا مطالبہ کر دیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اینٹونیو گوٹیرس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ وزیر خارجہ نے بھارت میں بی جے پی رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت میں مسلمانوں کیلئے مشکلات بڑھائی جارہی ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کی آواز دبانے کیلئے طاقت کا استعمال افسوسناک ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارت کی مسلم کش مہم پر توجہ دے۔ اقوام متحدہ بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر فوری ایکشن لے۔