Friday, April 26, 2024

وزیردفاع کی بے خبری، قوم کو پٹرول اور بجلی سستی کرنے کی خبر سنا دی

وزیردفاع کی بے خبری، قوم کو پٹرول اور بجلی سستی کرنے کی خبر سنا دی
February 28, 2022 ویب ڈیسک

نوشہرہ (92 نیوز) قوم کو خوش خبری یا وزیردفاع پرویز خٹک کی بےخبری؟ پٹرول اور بجلی سستی کرنے کی خبر سنا دی۔

پرویز خٹک کا کہنا ہے وزیراعظم پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 10 روپے کمی کا اعلان کریں گے۔ بجلی بھی 5 روپے فی یونٹ سستی کی جائے گی۔ بی اے پاس بے روزگار نوجوانوں کو 10 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا جائے گا۔

وزیردفاع نے کہا پٹرول کی قیمت میں اب اضافہ نہیں ہوگا، حکومت سبسڈی بھی دے گی۔ عالمی منڈی میں قیمت گرنے سے پٹرول کی قیمت مزید گرے گی۔