Friday, April 26, 2024

وزیرداخلہ رانا ثنا نے اپنے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیئے

وزیرداخلہ رانا ثنا نے اپنے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیئے
October 11, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے وارنٹ گرفتاری چیلنج کردیئے۔

مؤقف اپنایا کہ اراضی فراڈ کا جھوٹا کیس بنایا گیا، اینٹی کرپشن ٹیم نے غلط بیانی کرکے وارنٹ حاصل کیے، وہ اسلام آباد میں ہیں، کہیں روپوش نہیں ہوئے۔

سینئر سول جج راولپنڈی نے درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی، عدالت نے کہا وارنٹ منسوخی کا اختیار ان کا نہیں، اینٹی کرپشن کورٹ کا ہے۔