Wednesday, April 24, 2024

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے فواد چودھری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے فواد چودھری کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
August 8, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - وزیرداخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر سے فوادچودھری کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صوبائی وزیرداخلہ ہاشم ڈوگر بولے 25 مئی کو جن افسران اور اہلکاروں نے زیادتی کی ان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں، ورکرز اور صحافیوں کے ساتھ زیادتیوں کا بھرپور بدلہ لیا جائے گا۔

فواد چودھری نے ہاشم ڈوگر کو صوبائی کابینہ میں وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ اُن کا کہنا تھا کہ محرم کے بعد 25 مئی کے ملزمان کا احتساب شروع ہوگا۔ بولے کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا گڑھ ہے۔