Friday, April 26, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے دیوان امیری آمد، امیرقطر نے استقبال کیا

وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے دیوان امیری آمد، امیرقطر نے استقبال کیا
August 24, 2022 ویب ڈیسک

دوحہ (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف کی قطر کے دیوان امیری آمد ہوئی۔ امیرقطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ پاکستان اور قطر کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ  خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے  تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں  تعلقات بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔