اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے محسن نقوی کو نگران وزیراعلی پنجاب بننے پر مبارکباد دی۔
اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کا تقرر کیا۔ امید ہے شفاف، آزادانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے تمام تقاضے پورے ہوں گے۔
محسن نقوی آئین کے تقاضوں کے مطابق آئینی ذمہ داریوں میں سرخرو ہوں گے۔