Friday, May 3, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش

وزیراعظم شہباز شریف کی بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش
January 17, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے بھارت کو مذاکرات کی مشروط پیش کش کردی۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی روکنا ہوگی۔

انہوں نے ہتھیاروں اور جنگوں پر وسائل ضائع کرنے کے بجائے غربت کے خاتمے اور لوگوں کو تعلیم، صحت کی سہولیات اور روزگار فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ان کا ہندوستانی قیادت اور وزیراعظم نریندر مودی کو پیغام ہے کہ ہمیں میز پر بیٹھنے دیں اور سنجیدہ اور مخلصانہ بات چیت کریں۔

شہبازشریف نے مزید کہا ہماری حکومت میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں، مدت پوری کریں گے۔ یواے ای، سعودی عرب سمیت دیگرممالک نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستانی قوم ایک دن ضرور اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی۔