Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم شہبازشریف کا سرگودھا میں مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا دورہ

وزیراعظم شہبازشریف کا سرگودھا میں مفت آٹے کی تقسیم کے مراکز کا دورہ
March 25, 2023 ویب ڈیسک

سرگودھا (92 نیوز) - وزیراعظم شہبازشریف نے سرگودھا میں مفت آٹے کی تقسیم کے تین مراکز کا دورہ کیا۔

انہوں نے مراکز پر فراہم سہولیات اور آٹے کا معیار چیک کیا، قطار میں لگے مستحق افراد میں خود آٹا بھی تقسیم کیا، انتظامیہ اور عوام سے مسائل  بھی پوچھے۔

وزیراعظم  نے کہا کہ آٹا فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوام کی قطاریں ختم کرکے انہیں وافر آٹا فراہم کیا جائے، ملکی تاریخ میں پہلی بار رمضان میں عوام کو مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مفت آٹے کی فراہمی خود مانیٹر کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست خدمت سے عبارت ہے، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے مزید اقدامات کررہے ہیں۔