Wednesday, May 8, 2024

حکومت سنبھالی تو انتہائی مخدوش حالات تھے، وزیراعظم شہباز شریف

حکومت سنبھالی تو انتہائی مخدوش حالات تھے، وزیراعظم شہباز شریف
January 4, 2023 ویب ڈیسک

صحبت پور (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے حکومت سنبھالی تو انتہائی مخدوش حالات تھے۔

دورہ صحبت پور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ توٹ چکا تھا، محدود وسائل کے باوجود متاثرین کیلئے سو ارب روپے جاری کرچکے، مزید اربوں روپے درکار ہوں گے۔ بلوچستان کے پہاڑی اور سندھ کے میدانی علاقے تباہی کا شکار تھے، اپنی زندگی میں کبھی ایسا سیلاب نہیں دیکھا۔ جنیوا کانفرنس میں دوست ممالک کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوئی شق نہیں کہ آج مہنگائی عروج پر ہے، سیلاب نے اور بھی بڑا چیلنج پیدا کیا۔ اربوں ڈالر خرچ کرکے باہر سے گندم منگوا رہے ہیں، اس سال گندم کی پیداوار طلب سے کم تھی۔ گزشتہ حکومت کے وقت گیس سستی تھی، انہوں نے کوئی معاہدہ نہیں کیا۔

شہباز شریف نے صحبت پور کے دورہ پر متاثرین کی بحالی اور تعمیر نو کے کاموں پر بریفنگ لی۔ ماڈل اسکول کا افتتاح کیا، شہر میں بارہ دانش اسکول بنانے کا اعلان کیا۔