Sunday, May 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات، جنیوا کانفرنس پر گفتگو
December 30, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں اگلے ماہ جنیوا میں ہونے والی ریزیلئینٹ پاکستان کانفرنس کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے بریفنگ دی گئی۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی آگاہ کیا، ملاقات میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وزیر مملکت حنا ربّانی کھر بھی موجود تھیں۔