Saturday, May 18, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے مصری کاروباری شخصیت نجیب ساویرس کی وفد کے ہمراہ ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے مصری کاروباری شخصیت نجیب ساویرس کی وفد کے ہمراہ ملاقات
December 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مصر کی کاروباری شخصیت نجیب ساویرس نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کار انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکشن، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، لائیو اسٹاک اور سیاحت میں سرمایہ لگا کر فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

اس موقع پر نجیب ساویرس نے کان کنی سمیت مزید شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔