Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویژن کے امور پر بات چیت

وزیراعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویژن کے امور پر بات چیت
December 25, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوےخواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں نے وزارت ریلوے اور ہوا بازی ڈویژن کے امور پر بات چیت کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوسری جانب وزیراعظم نے قائد مسلم لیگ نون نواز شریف کو سالگرہ پر مبارکباد دی،

ٹویٹ میں لکھا سیاست میں ہمیشہ اپنے بڑے بھائی اور لیڈر سے رہنمائی حاصل کی، پاکستان کی سیاست میں نواز شریف کا کردار ہمیشہ رہے گا،عوام کی بے لوث خدمت ان کی سیاست کا خاصہ ہے۔