اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے وزیردفاع خواجہ آصف کی ملاقات ہوئی۔
پاک فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیر اعظم سے لیگی وزرا کی اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف وزیر اعظم شہباز شریف سے ملے اور اہم مشاورت کی۔
خواجہ آصف نے وزیراعظم کو اب تک ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق فوج میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کے بعد پیش رفت کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ اہم ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔