Friday, April 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی سفیر کی ملاقات، باہمی دلچسپی اُمور پر تبادلہ خیال
January 26, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف سے امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلیٰ سطح کے دوطرفہ تبادلوں پر زور دیا کہ دو طرفہ اور علاقائی ڈومینز میں دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے منظم اور وسیع البنیاد پاک امریکا روابط انتہائی اہم ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم نے جنیوا میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس  میں سیلاب کے بعد پاکستان کی تعمیر نو اور بحالی کی کوششوں کے لیے امریکا کی جانب سے مسلسل حمایت پر اظہارِتشکر کیا۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔

امریکی سفیر بلوم نے کہا کہ امریکہ پاکستان کی سیلاب کے بعد بحالی کے ساتھ ساتھ معاشی ترقی اور اصلاحات کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔