Friday, March 29, 2024

آرمی چیف جنرل باجوہ کی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات

آرمی چیف جنرل باجوہ کی صدر ڈاکٹر عارف علوی سے الوداعی ملاقات
November 28, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) – چیف آف دی آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سوموار کو ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ 

 الوداعی ملاقات میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کا اعتراف کیا اور مستقبل میں ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاک فوج کی کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب منگل کو ہوگی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر پاک فوج کی کمان سنبھالیں گے۔