Friday, April 19, 2024

وزیراعظم شہباز شریف کا دادو میں سیلاب زدہ علاقوں، جھاکرو میں امدادی کیمپ کا دورہ

وزیراعظم شہباز شریف کا دادو میں سیلاب زدہ علاقوں، جھاکرو میں امدادی کیمپ کا دورہ
September 27, 2022 ویب ڈیسک

دادو (92 نیوز) – وزیراعظم شہباز شریف سیلاب متاثرین کی خبرگیری کیلئے سندھ پہنچ گئے، ضلع دادو میں سیلاب زدہ علاقوں، جھاکرو میں امدادی کیمپ کا دورہ کیا، متاثرین سے گھل مل گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف ضلع دادو میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاموں پر بریفنگ دی گئی، صوبائی حکومت کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا۔

شہباز شریف بولے متاثرین میں 42 ارب روپے تقسیم کرچکے، یو این جنرل اسمبلی میں سیلاب متاثرین کیلئے بھرپور آواز اٹھائی، عالمی برادری کو بتایا کہ موسمیاتی تبدیلیوں میں ہمارا کوئی قصور نہیں، ہماری مدد کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مصیبت کے وقت سب کو ملک کر کام کرنا چاہئے، یہ وقت سیاست اور نمبرگیم کا نہیں۔ سیلاب متاثرین کی خدمت کو سیاسی رنگ نہیں دینا چاہئے، اس آفت میں ہمیں آگے بڑھ کر اپنی کمی کوتاہیوں کو دور کرنا ہوگا، مصیبت میں اپنے بھائیوں کی مدد کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، اب بھی سیلاب زدہ علاقوں میں پانی موجود ہے، سیلاب سے اب تک 1600 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے۔