Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے متحرک

وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے متحرک
April 12, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے متحرک ہو گئے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی، ایم کیو ایم پاکستان، جے یو آئی، عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

وزیراعظم کا منصب سنبھالنے کے بعد شہبازشریف اتحادیوں سے ملنے جا پہنچے۔ پہلے پارلیمنٹ لاجز میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات کی۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

اس کے بعد شہباز شریف نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ وفاقی کابینہ کی تشکیل سمیت سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کے گھر بھی گئے۔ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن سے حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ کابینہ کی تشکیل پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی اور بی این پی مینگل کے سربراہ اخترمینگل سے بھی ملاقات کی۔