Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت قرار دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت قرار دے دی
December 22, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - وزیراعظم شہباز شریف نے شمسی توانائی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت شمسی توانائی کے فروغ کے حوالے سے اجلاس ہوا، شہباز شریف نے شمسی توانائی وقت کی اہم ضرورت قراردے دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور ایندھن امپورٹ بل میں کمی کیلئے شمسی توانائی کا فروغ نا گزیر ہے۔

وزیراعظم نے نجی سطح پر شمسی توانائی کا استعمال بڑھانے کیلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا موسم گرما سے قبل سرکاری عمارتوں کی شمسی توانائی پر منتقلی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی بجلی گھروں کے حوالے سے بڈنگ کا کام تیز تر اور شفاف بنانے کے حوالے سے تمام متعلقہ محکمے ضروری اقدامات کریں۔ شمسی توانائی پر منتقلی سے سرکاری اداروں کے بجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی ہو گی۔